190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد

image

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کردی گئی ۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے پرویز خٹک کی درخواست خارج کی،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے فیصلہ جاری کیا۔

اغواکاروں نے میرے سامنے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا، خلیل الرحمان قمر

عدالت نے کہا کہ 20 جولائی کو پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی ،20 جولائی کے درخواست مسترد کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی بجائے 22 جولائی دوبارہ درخواست دائر کردی،پرویز خٹک کی بیان تصحیح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

پرویز خٹک نے درخواست میں کہا تھا کہ کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا، اپنی گواہی میں تصحیح کرنا چاہتا ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.