کراچی: ڈیفنس خیابان نشاط میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس خیابان نشاط میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ جو پرانی رنجش کا نتیجہ لگتی ہے۔ ملزمان ایک گاڑی میں زخمی یا لاشوں کو لے کر بھاگے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس ملزمان کی گاڑیوں کا پیچھا کر رہی ہے اور اسپتالوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فوری طور پر آگاہ کریں۔ مزید ہلاکتیں یا زخمی کتنے ہیں جلد تفصیل سامنے آ جائے گی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق تصادم میں ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بارہ ملزمان پرسائبر ٹیررازم کا مقدمہ درج
وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے اور قانون کی رٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں کہ شہر کے امن کو نقصان پہنچائیں۔