زرمبادلہ کے ذخائر میں 49کروڑ70لاکھ ڈالرکی کمی

image

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 49کروڑ70لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر9ارب2کروڑ72لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

موبائل فونز کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہو گیا

دوسری جانب  وزارت خزانہ نے 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں انکشاف کیا ہے کہ اخراجات کے لیے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں اہم انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ آئندہ 2 سال صوبوں کو ٹرانسفر اور سود ادا کرکے وفاق کو اخراجات کے لیے قرض لینا پڑے گا۔

41 آزاد ارکان کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اخراجات کے لیے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا۔ حکومتی اخراجات، پنشن، تنخواہوں کے لیے وفاق کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال سود ادائیگیوں کا بوجھ 10 ہزار 300 ارب روپے تک پہنچ جائے گا اور صوبوں کو ٹرانسفر، سود ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 630 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

اغواکاروں نے میرے سامنے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا، خلیل الرحمان قمر

سود ادائیگیوں اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ٹرانسفرکا بجٹ بڑھ رہا ہے۔ آئندہ بجٹ کے بعد سود ادائیگیاں اور این ایف سی ایوارڈ کے بعد وفاق کے پاس 500 ارب روپے بچیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق این ایف سی اور سود ادائیگیوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے نظرثانی کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.