ڈاکٹرز نے معدے سے چابی نکال کر 5ماہ کے بچے کی جان بچا لی

image

جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے پیشہ وارانہ مہارت دکھاتے ہو ئے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پانچ ماہ کے شیر خوار بچے کی جان بچا لی۔

گذشتہ روز مسیحائی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک اینڈ گیسٹرو انٹرنالوجی ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں ٹیم نے سرگودھا سے لائے گئے 5ماہ کے بچے کے معدے سے اینڈو سکوپی پروسیجر کے ذریعے چابی نکال لی جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک اینڈ گیسٹر و انٹرنالوجی ڈاکٹر حوریہ رحمان نے معاونت کی۔

قمر زمان کائرہ نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پانچ ماہ کے ایان خان کو تشویشناک حالت میں سرگودھا سے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعض ہسپتالوں نے نازک صورتحال کے پیش نظر کیس لینے سے معذرت کر لی تھی جس پر والدین بچے کو ایل جی ایچ لے آئے جہاں مسیحاؤں نے حق مسیحائی ادا کرتے ہوئے پوری جاں فشانی سے اینڈو سکوپی پروسیجر کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے بچے کو نئی زندگی دی۔

معصوم جان کوبچانے پر والدین کی جانب سے شکرخداوندی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کے لخت جگر کی جان بچا کر اُن کو بڑے صدمے سے محفوظ رکھا۔

اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرمحمد الفرید ظفرنے ڈاکٹرسلمان ملک، ڈاکٹر حوریہ رحمان اور اُن کی ٹیم کی جانب سے بچے کو بلا تاخیر وبر وقت طبی امداد فراہم کرنے اور جدید پروسیجر کے ذریعے چابی نکال کر معصوم جان بچانے پر اُن کی کاوشو ں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے تاہم ڈاکٹرز کا کسی جان کو بچانے کے لئے ہر ممکن حد تک تگ و دو کرنا اور سانسوں کو بحال رکھتے ہوئے زندگی سے ہمکنار کرنا ہی اس پروفیشن کی معراج ہے۔

31 اگست سے پہلے ملکی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید

انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور یہاں دور دراز سے آئے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.