تقسیم کارکمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کا اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف

image

اسلام آباد (زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم ) بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین کی جانب سے اربوں روپے کی کرپشن اور غبن کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق پانچ تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین نے سال میں دو ارب کی کرپشن کی، چار ہزار سے زائد تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین اس چوری، فراڈ، غبن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

تقسیم کار کمپنیوں میں چونسٹھ کروڑ روپے کا سرکاری گاڑیاں او ر دیگرسازوسامان چوری ہونے اور چون کروڑ سے زائد کی بجلی کےسازوسامان اور مقدار میں چوری اور خردبرد کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ڈیسکوز یا تقسیم کار کمپنیوں پر سپیشل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ڈیڑھ ارب روپے کی فراڈ اور کرپشن ہوئی، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ساڑھے تین کروڑ اور این ٹی ڈی سی میں چھتیس لاکھ کی کرپشن پکڑی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

تقسیم کار کمپنیوں میں ایک سال میں ایک ہزار کیسوں میں چھیالیس کروڑ کی چوری پکڑی گئی، کوئٹہ الیکٹرک سپلی کمپنی میں تیرہ کروڑ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں تین تین کروڑ کی چوری ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق آڈٹ ٹیموں کی سفارش کے باوجود ملوث افسران اور ملازمین کیخلاف تاحال ایکشن نہیں لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.