جماعت اسلامی دھرنا، حکومتی درخواست مسترد، مذاکرات کی پیشکش قبول

image

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا تاہم دھرنا ختم کرنے کی حکومت درخواست مسترد کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی سربراہی میں حکومتی وفد جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچا اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، نائب امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی وفد نے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اتوار کو مذاکرات کے وقت اور جگہ کا تعین کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی بانی پی ٹی آئی وزیراعظم ہوں گے، اسد قیصر

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی۔ جس کے بعد امیر جماعت اسلامی نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو کہ حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سید فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی جماعت ہے اور پر امن احتجاج ان کا حق ہے۔ مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لیے نیک نیتی سے کام کر رہی ہے۔ 2022 میں حالات اچھے نہیں تھے جب ملک ہمیں ملا اور عوام کا جو درد یہ رکھتے ہیں ہم بھی وہی رکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.