مہیش بھٹ نے لال حویلی پر فلم بنانے کی منتیں کیں، میں نے انکار کر دیا، شیخ رشید کا دعویٰ

image

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ ان سے لال حویلی پر فلم بنانے کے لیے منتیں کرتے رہے لیکن انہوں نے ہر بار انکار کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں اپنی رہائش گاہ لال حویلی سے متعلق کہا کہ ان کی لال حویلی پر بھارتی فلم ساز بھی فلمیں بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ دو بار بھارت سے پاکستان آئے اور ان سے لال حویلی میں آکر ملاقات کی۔ مہیش بھٹ نے ان سے اپنی رہائش گاہ پر فلم بنانے کی اجازت مانگی تھی۔ ان کے بقول مہیش بھٹ دھن راج کی کہانی پر فلم بنانا چاہتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ فلم کی شوٹنگ لال حویلی میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی دھرنا، حکومتی درخواست مسترد، مذاکرات کی پیشکش قبول

شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ نے ایک نہیں دو بار ہندوستان سے آکر ان سے لال حویلی میں فلم بنانے کی اجازت دینے کی منتیں کیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ لال حویلی پر جتنی بھی دستاویزی فلمیں بنی ہوئی ہیں۔ وہ سب خود ہی بنائی گئی ہیں۔

شیخ رشید نے شکوہ کیا کہ ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ لال حویلی 19 مرلے کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے لیکن سچائی اس کے برعکس ہے۔ لال حویلی تین مرلے کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور انہیں خوام مخواہ تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وصیت کر رکھی ہے کہ میرے مرنے کے بعد لال حویلی یونیورسٹی کو عطیہ کی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.