ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے اور کرنا پڑیں گے: محمد اورنگزیب

image
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’ہم ہر طرح کی کوششیں کر چکے، کسی بھی وزیر خزانہ کے لیے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالنا آسان نہیں۔  ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے اور کرنا پڑیں گے۔‘

اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ’ہم ترقیاتی بجٹ بنا کر کوشش کر چکے لیکن ہمارے لیے بیرونی ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گا۔ ہمیں احساس ہے کہ مسائل ہیں لیکن یہ تکلیف کچھ عرصہ برداشت کرنا پڑے گی۔‘

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ’اگر ٹیکسز کی شرح کو 13 فیصد تک لے کر جانا ہے تو سب کو تعاون کرنا ہوگا کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے۔ ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی۔ میں چاہتا ہوں کہ ہر طبقے کے لیے ٹیکس کا نظام سادہ ہو۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’نان فائلز کا پورا لائف سٹائل کا ڈیٹا موجود ہے اور ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا۔ ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہو گی، نان فائلز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کیے جائیں گے، نان فائلرز کو افسران براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے۔‘

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ’ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم ہر ہفتے اجلاس کر رہے ہیں۔ تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ زراعت کو ٹیکس رجیم میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، زراعت پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے صوبائی حکومتیں قانون سازی کریں گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی سے انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دیے جا چکے ہیں، ایف بی آر کی اصلاحات پر ہر ہفتے میٹنگ ہوتی ہے۔

’ایک سوال بار بار کیا جا رہا ہے کہ غریب طبقہ پر متعدد ٹیکسز لگا دیے ہیں لیکن حکومت کیا کر رہی ہے تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات سنجیدگی سے کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔‘

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری میں چین پاکستان کی حمایت کرے گا (فوٹو: روئٹرز)وزیر خزانہ نے بتایا کہ 5 وزارتوں کے بعض شعبوں کا انضمام کر سکتے ہیں،آئی ٹی اور ٹیلی کام کے انضمام پر غور کر رہے ہیں، صحت کا شعبہ صوبوں کی ذمہ داری ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارتیں ضم کرنے کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نخواہ دار طبقہ مجھے کہتا ہے آپ نے ہمارے لیے کیا کیا؟ میری گذارش ہے کہ آپ میرے ساتھ مل کر ملک کی معیشت کے لیے آواز بلند کریں۔‘

محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ چین نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی حمایت کی ہے، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری میں چین پاکستان کی حمایت کرے گا۔

’ہمیں چین اور امریکہ دونوں بلاکس کے ساتھ آگے چلنا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔ دورہ چین کے دوران پانڈا بونڈ پر بات چیت ہوئی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.