آئی پی پیز سے معاہدے سی پیک کی طرح اہم ہیں، اویس لغاری

image

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پی کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے کیونکہ یہ سی پیک معاہدوں کی طرح اہم ہیں۔

اویس لغاری نے ایک بیان میں کہا کہ سولر لگانے والے آئی پی پیز سے معاہدے بہت اہمیت رکھتے ہیں، سولر پینلز کے حوالے سے 7، 7 سال کے لیے معاہدے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی قیمت کم کرنے کے اقدمات کررہے ہیں، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی طرف جارہے ہیں جس سے بجلی قیتموں میں نمایاں کمی آئے گی۔

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

انہوں نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ پلانٹ کیلئے لیے گئے قرضے کے سود کی ادائیگی ہوتی ہے، روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے پاور سیکٹر کو دھچکا لگا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قیمت میں کمی ریجنل ریٹ سے زیادہ ہے، ہم آئی پی پی کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.