دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا،حافظ نعیم الرحمان

image

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ دھرنا پورے پاکستان کو جوڑ رہا ہے، متحد کر رہا ہے۔ یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ تبدیل کر دے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تقسیم ہوں گے تو دشمن طاقتور ہوں گے، پاکستان کے دشمنوں کومنہ کی کھانا پڑے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے والوں کی مراعات میں اضافہ ہو جائے گا۔ طبقہ اشرافیہ نہیں طبقہ بدمعاشیہ پاکستان پر مسلط ہے۔

عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ پاکستان جاگیرداروں سے آزاد ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا دینے اور سڑکوں پر بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے اٹھنا پڑے گا، اپنا حق چھیننا پڑے گا، مزاحمت کرنا پڑے گی، لڑنا پڑے گا، یہ طویل لڑائی ہے، طویل جدوجہد ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سازش تیار کی گئی تھی، اسلام آباد کوکنٹینرزسے بند کیا گیا، ہم نے سازش کو اپنے کارکنوں کے نظم و ضبط سے شکست دی۔ یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ کارکن ڈی چوک پہنچ رہے تھے، ہم نے کہا یہ پولیس سے لڑائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو رشوت پر مجبور کرتے ہو، یہ رشوت پروموٹ کا نظام ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تنخواہ دار کا سلیب کم کریں، بجلی کی قیمت کم کریں، سب کو 1300 سی سی کی گاڑی پر آنا ہوگا۔ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کا آغاز ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوانو! ملک سے مایوس نہ ہونا، جانتا ہوں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بند کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مطالبات مانے جانے پر دھرنا ختم ہوگا، نوجوانوں تکلیفیں عارضی ہیں، مایوس ہوجائو گے تو ظالم طاقتور ہوجائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ تم چاہتے ہو آئی پی پیز کا دھنداچلتا رہے؟ ہم معیشت کے مسئلے حل کرنا جانتے ہیں۔

ہمیں جماعت کیلئے کچھ نہیں چاہیے، نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بہت کچھ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے سکولوں کو بیچا جارہا ہے، تم اسکول نہیں چلا سکتے، تم سکول بیچ رہے ہو۔ تعلیم مزید کاروبار بنے گی۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب حکومت کے 13 ہزار اسکول بیچنے کی مزاحمت کی جائے گی، بچوں کو ایک نظامِ تعلیم دو، طبقاتی نظام تعلیم قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، آٹے چاول اور دودھ پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے مزاحمت کریں، پرامن مزاحمت سب سے بڑی طاقت ہے۔ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات دے دیے ہیں، ماضی کی طرح مطالبات ٹالنے کی کوشش نہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.