بل غیر آئینی طریقے سے پاس کیے جا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ قانون کو اڑایا گیا۔ بل کو غیر آئینی طریقے سے پاس کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کل ووٹوں کا 50 فیصد لیا ہے۔ اس کے باوجود دھرنے یا احتجاج کی طرف نہیں گئے۔ پارلیمان میں رہ کر کردار ادا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کو ہوا میں اڑایا گیا اور بل کو غیر آئینی طریقے سے پاس کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملک

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا لازمی ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عمل کروائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 41 اراکین قومی اسمبلی نے بیان حلفی جمع کروائے ہیں۔ بیان حلفی کے باوجود ہمارے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن باقی اراکین قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کرے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ہمارے اراکین کو تحفظ فراہم کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.