اللہ کے نام پر معاف کیا۔۔ کارساز حادثے کی ذمہ دار نتاشہ دانش نے مرنے والوں کے خاندان کو دیت میں کتنے کروڑ دیے؟

image

کارساز روڈ حادثہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ متاثرین کے اہل خانہ نے ملزمہ نتاشا اقبال کو معاف کر دیا۔

ورثہ نے ایک بیان حلفی پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں المناک واقعے کی مرکزی ملزمہ کو معاف کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو متاثرہ خاندان اور نتاشا دانش کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آئیں۔ خاندان نے ایک حلف نامے پر دستخط کیے جس میں اسے کسی بھی قانونی نتائج سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔

ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘جاں بحق ہونے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا۔ ساتھ ہی بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی یہ سرٹیفیکٹ جمع کرائے جائیں گے۔

حلف نامے میں ورثاء کی جانب سے لکھا ہے کہ، "ہمارے درمیاں معاملات طے ہو گئے ہیں اور ہم نے ملزمہ کو اللّٰہ کے نام پر معاف کیا ہے۔ اور ان کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔"

اسکے علاوہ ورثاء کی جانب سے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ، "ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، جو ہوا وہ ایک حادثہ تھا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔"

جبکہ ذرائع کے مطابق، "ملزمہ نتاشا کے اہل خانہ نے پے آرڈر کے ذریعے ساڑھے پانچ کروڑ روپے دیت کی رقم ادا کر دی ہے۔ اسکے علاوہ آمنہ کے ایک رشتے دار کو کمپنی میں نوکری بھی دی جائے گی۔"

گزشتہ ہفتے، رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی کہ حادثے کے وقت نتاشا 'میتھمفیٹامین' کے زیر اثر تھی۔ کراچی ایسٹ کی عدالت کے حکم کے بعد وہ عدالتی تحویل میں تھیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.