بجلی بل ادا کرنا اب ممکن نہیں ، ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کرینگے ، حافظ نعیم

image

مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کیخلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ، حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر 3 بجے ہو گا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنا اب 98 فیصد لوگوں کے لیے ناممکن ہو چکا ہے۔

جماعت اسلامی کا دھرنا،مذاکرات کا پہلا دورمکمل،حکومت کا تمام گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کا بل دیں یا بچوں کو اسکولوں میں پڑھائیں؟ لاہور میں دھرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے،ان کے مشورے سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.