بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تاہم مقامی سطح پر قیمت مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 439 ڈالر ہو گئی۔
سونا پھر 800 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 42 ہزار 300 ہو گئی
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے رہی۔