ایران کے نائب صدر جواد ظریف تقرری کے 10دن بعد مستعفی

image

ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنی تقرری کے محض 10 دن بعد ہی استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق وزیر خارجہ اور موجودہ نائب صدر محمد جواد ظریف نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

پاک ایران تعلقات میں مرحوم صدر رئیسی کے وژن کو آگے بڑھائیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

جواد ظریف نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ کابینہ میں خواتین، نوجوانوں اور نسلی گروہوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کا اپنا وعدہ نہیں نبھا سکا۔

ایرانی صدر کے دورہ کے دوران کراچی کے مخصوص روٹس پر موبائل سروسزمعطل

اپنے مستقبل کے حوالے سے جواد ظریف نے بتایا کہ وہ اپنے پیشے یعنی تعلیمی میدان میں واپس آئیں گے اور ایران میں ملکی سیاست پر کم توجہ دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی ایرانی صدر نے نئی مجوزہ 19 رکنی کابینہ کے ناموں کی فہرست منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجی ہے جس میں صرف ایک خاتون رکن کو شامل کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.