پاکستان برآمدات میں سری لنکا سمیت خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا

image

پاکستان برآمدات میں خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا، دیوالیہ ہونے والا سری لنکا بھی پاکستان سے بہت آگے نکل گیا۔

بھارت، فلپائن، مصر اور بنگلا دیش کی برآمدات بھی پاکستان سے بہتر ہیں، ملکی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں، سری لنکا سمیت خطے کے ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں۔

سولر پینلز کی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کی برآمدات جی ڈی پی کا 30 فیصد ہوگئی ہیں، جبکہ پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کے 12 فیصد کے برابر ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کے 24 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، برآمدات میں مصر جی ڈی پی کے 30 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، اسی طرح فلپائن کی برآمدات 22 اور بنگلا دیش میں برآمدات جی ڈی پی کا 16 فیصد ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان

پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں۔ بھارت، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.