یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کے لئے کرائے میں کمی کردی.
پی آئی اے کی جانب سے یوم پاکستان کی خوشی میں ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ رعایت یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ تک حاصل کی جاسکتی ہے جس کے تحت مسافروں کو ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہوگا۔