بحرین کے گور مناسیان نے پیرس اولمپکس 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

image

بحرین کے ایتھلیٹ گور مناسیان نے اتوار کو پیرس میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 102 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق بحرینی ویٹ لفٹر نے پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے تیسرا تمغہ حاصل کیا ہے۔

پیرس میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں بحرین کی خاتون ریسر 3000 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔

بحرین کی ایتھلیٹ سلویٰ ناصر نے پیرس 2024 اولمپکس میں 400 میٹر کی دوڑ میں 48.53 سیکنڈ میں مکمل کر کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

بحرین کے ایتھلیٹس مزید مقابلوں کے لیے تیار ہیں جن میں وہ حصہ لے رہے ہیں جس سے وہ اپنے ملک کے لیے مزید تمغے حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

بحرین کے ایتھلیٹس مزید مقابلوں میں تمغے جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرامبحرین کے ریسلر احمد تزخودینوف مردوں کی 97 کلوگرام فری سٹائل ریسلنگ کے فائنل میں جارجیا کے خلاف مقابلہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.