وزارت داخلہ نے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکردیا

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند کے افراد کیلئے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز ہو گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکر دیا گیا۔ نئی بلڈنگ آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کی گئی ہے۔

ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ،پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ڈی جی پاسپورٹ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کے لیے نئی بلڈنگ کا رخ کریں، نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹ نے مزید کہا کہ نئی بلڈنگ میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا، نئے پاسپورٹ آفس میں شہری کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اضافی اسٹاف کی تعیناتی سے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کیے جاسکیں گے۔

دوسری جانب ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرزاور پرنٹرز خریدنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے ۔ نئے پر نٹرز اور لیمینٹرز آنے سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جاسکیں گے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا

ذرائع کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی،پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوالیا ہے۔

نئے پر نٹرز منگوانے کے فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاک ختم ہو نا شروع ہو سکے گا۔ پر نٹنگ صلاحیت بہتر بنانے کے لیے سال میں دو بار پر نٹرز خرید نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مکان، فلیٹس اور پلاٹس کی خریدوفروخت پر ٹیکسزبڑھادئیے گئے

پاسپورٹ آفس میں پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویری فائی کیا جاسکے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.