فوج کا اپنا نظام اور طریقہ کار،سمجھتا ہوں یہ ایک مضبوط میسج ہے، رانا ثنا اللہ

image

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہے تو میرے خیال میں کچھ چیزیں واضح ہوچکی ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ ایک مضبوط میسج ہے،فوج کا اپنا نظام اور طریقہ کار ہے،ہمیں بھی پتا چلا تھا کہ کچھ تجاوز ہوا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کا عمل شروع

پتا چلا تھا کہ منسلک لوگوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے،فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا آپ کے علم میں ہے،اراکین اسمبلی کو مینج ، اپوزیشن کیخلاف کیسز بنانا، وہ ساری چیزیں اپنی جگہ پر موجود ہیں۔

یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھا ، وہاں سے وزارت دفاع اور جی ایچ کیو کو ریفر ہوا،ٹاپ سٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات جاری ہوئے، اسی پر کارروائی ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.