پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ایئر ایمبولنس سروس کا آغاز

image

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ایئر ایمبولنس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ایئر ایمبولنس سروس شروع کردی گئی اس حوالے سے سندھ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن اور نجی ایوی ایشن کمپنی اے ایس ایس ایل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

گورنر سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، اسحاق ڈار

کراچی میں ایئر ایمبولینس سروس کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کو بلاول بھٹو زرداری کا ویژن قرار دیا۔

انہوں نے ایئر ایمبولینس کا دائرہ صوبے کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور سے مریضوں کو ایئر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.