مشکل فیصلوں کے بعد معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی، رانا تنویر حسین

image

لاہور: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ قومی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ مشکل فیصلوں کے بعد معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ موجودہ حکومت نے زراعت کو اولین ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے زراعت کی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تاکہ برآمدات بڑھا کر ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ 17-2013 کی مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان کی معیشت بہت مضبوط تھی۔ ملک بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ پاکستانی معیشت دنیا کی 20 معیشتوں کا حصہ بننے جا رہی تھی۔ لیکن پھر نواز شریف کی حکومت ختم ہو گئی اور ہر شعبے میں معیشت بحران کا شکار ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ کی حکومت میں ملک کے ڈیفالٹ کر جانے کا خطرہ تھا۔ مگر وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں حکومت کے ٹھوس عملی اقدامات کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل آیا۔

یہ بھی پڑھیں: جس وزیر سے بات کریں فرعون بن جاتا ہے، طارق محمود اپنی حکومت پر برس پڑے

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمارا ہدف معیشت کو بحال کرنا ہے۔ مشکل فیصلوں کے بعد ملکی معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی کے پیش نظر زراعت کے شعبہ کو مضبوط کرنے کے لیے کسانوں کو بہتر ماحول اور سہولیات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ زراعت میں بہتری اور برآمدات کے شعبے میں ترقی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب تک ہماری برآمدات نہیں بڑھیں گی۔ اس وقت تک ہماری ملکی میعشت ترقی نہیں کر سکتی۔ چاول، گندم اور پھلوں کی برآمد کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.