پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کرانے پر غور

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ کے دورے پر برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ غیر قانونی امیگرنٹس کے سدباب کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے، امیگریشن سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

فارغ لوگ بورڈ میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں کام سے کوئی غرض نہیں، رانا ثناء

اس دوران  پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی مزید بولے کہ تشدد پر اکسانے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.