آر ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.97 اور سوئی سدرن کے لیے 3.19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.4038 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کی قیمت میں 0.4206 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی ڈسٹری بیوشن قیمت 14.0065 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے  ڈسٹری بیوشن قیمت 13.5773 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.