صنم جاوید کی دہشتگردی مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور ، متعلقہ عدالت سے رجوع کرنیکی ہدایت

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی دہشتگردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صنم جاوید کو 7 دنوں میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

جناح ہائوس حملہ اور دیگر مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے ، عمران خان کی عدالت میں درخواست

صنم جاوید نے دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مقدمے میں بلا جواز گھسیٹا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں ہوں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر اکٹھے اجتماع کا حصہ تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.