بنگلہ دیش میں 15 اگست کی تعطیل منسوخ ہونے کا امکان

image

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں قومی سوگ کے طور منائے جانے والے 15 اگست کے دن کی عام تعطیل کو منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے ملک میں خصوصی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک ممکنہ طور پر 15 اگست کی تعطیل کو منسوخ کرنا بھی ہے۔

وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کے ذرائع کے مطابق 15 اگست کو قومی یوم سوگ کے طور پر منائی جانے والی عام تعطیل کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹی کو منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن تیار ہے۔ جسے منظوری کے بعد کسی بھی وقت جاری کیا جا سکتا ہے۔ عبوری حکومت نے پولیس، بی جی بی، آر اے بی اور ممکنہ طور پر فوج کو 15 اگست کو نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے تعینات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

15 اگست 1975 کو بنگلہ دیش کے بانی کہلائے جانے والے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان کو قتل کیا گیا تھا۔ شیخ مجیب الرحمان بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے والد تھے۔ وہ ملک کے پہلے صدر تھے اور 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت میں اہلخانہ سمیت قتل کردیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو اقتدار سے ہٹانے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

حسینہ واجد اقتدار میں آئیں تو والد کے قتل کے دن کو قومی سوگ طور پر منانے کا آغاز کیا۔ اس دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی تھی۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ اقتدار کا دور طلبا تحریک کے نتیجے میں ختم ہوا۔ وہ مستعفی ہو کر پناہ لینے بھارت چلی گئیں۔ جس کے بعد سے فوج نے ملک میں عبوری حکومت قائم کر دی۔

عبوری حکومت کی سربراہی نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کے حصے میں آئی۔ وزارت داخلہ کے سربراہ ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں۔ کابینہ میں کئی طلبا نمائندے بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.