تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کابینہ میں غیر آئینی تقرریوں پر برطرف

image

تھائی لینڈ کی عدالت نے کابینہ میں غیر آئینی تقرریوں پر وزیر اعظم کو برطرف کردیا ہے۔

سریتھا تھاوسین 16 سالوں میں چوتھے تھائی وزیر اعظم بن گئے ہیں جنہیں اسی عدالت کے فیصلوں کے ذریعے ہٹایا گیا ہے،انہوں نے اخلاقی معیار پر پورا نہ اترنے والے وزیر کی تقرری کرکے آئین کی خلاف ورزی کی۔

حسینہ واجد کا طلبہ تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ

ایک سال سے بھی کم عرصے کے اقتدار میں رہنے کے بعد سریتھا کی برطرفی کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ کو ایک نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے بلانا چاہیے۔

ملک میں دو دہائیوں سے بغاوتوں اور عدالتی فیصلوں کی وجہ سے متعدد حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو گرانے والے ملک میں مزید غیر یقینی صورتحال کے امکانات ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی

اسی عدالت نے گزشتہ ہفتے اسٹیبلشمنٹ مخالف موو فارورڈ پارٹی کو تحلیل کر دیا تھا، جو کہ انتہائی مقبول اپوزیشن ہے،توقع ہے کہ ڈپٹی پریمیئر فومتھم ویچایاچائی نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.