فارمی انڈے 286 روپے درجن ہو گئے

image

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، فارمی انڈے 286 روپے درجن ہو گئے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 2 روپے اضافے سے 286 روپے ہو گئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 596 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈے مسلسل مہنگے ہو رہے ہیں۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، پیاز درجہ اول کی قیمت 118 روپے کلو، آلو کی قیمت 90 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 135 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اگلے مالی سال معاشی ترقی میں اضافہ، مہنگائی میں کمی متوقع ہے، وزارت خزانہ

ادرک 600 روپے کلو، لہسن دیسی 390 روپے کلو، کھیرا فارمی 80 روپے کلو، میتھی 280 روپے کلو، بینگن 220 روپے کلو، پھول گوبھی 160 روپے کلو، شلجم 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 200 روپے کلو، دیسی لیموں کی قیمت 460 روپے کلو، مٹر کی قیمت330 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 200 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت90 روپے کلو، کریلے کی قیمت 140 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب گاجا 205 روپے کلو، سیب کالا کولو 400 روپے کلو، آڑو 270 روپے کلو، امرود 150 روپے کلو، آم چونسہ 245 روپے کلو، ناشپاتی 175 روپے کلو، جامن 250 روپے میں کلو دستیاب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.