مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ

image

ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور میں چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی دو روز میں 30 روپے فی کلو اضافہ کے بعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے انتظامیہ سے چکن کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی نے علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

دوسری جانب لاہور میں حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان نرخ پر معاملات طے نہ ہو سکے جس کے بعد دکانداروں نے سرکاری قیمت پر چکن کی فروخت سے انکار کر دیا۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 594 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں گوشت 709 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.