پنجاب میں دو ماہ کے لیے بجلی سستی، ’ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ہو گی‘

image

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ’جب سے شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلیٰ بنی ہیں، میں ہر روز یہی کہتا ہوں کہ مہنگائی ختم کرو۔‘

نواز شریف نے جمعے کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مہنگائی ہم نے نہیں کی، اس کے ذمہ دار کچھ اور لوگ تھے۔‘

 انہوں نے کہا کہ ’میں نے تو آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔ آئی ایم ایف کو لانے والے وہی ہیں جو آج جیل میں بیٹھے باتیں کر رہے ہیں۔‘

’میں آج بھی کہتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا، مجھے نہ نکالا جاتا تو ڈالر کی قیمت کبھی 104 سے آگے نہ جاتی، ہم نے ریکارڈ مدت میں بجلی کے کارخانے مکمل کر کے توانائی کے بحران پر قابو پایا۔ ہمارے زمانے میں دس دس روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں۔‘

نواز شریف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’اس ساری صورت حال کے ذمہ دار وہی ہیں جو ہمارے بعد اقتدار میں آئے۔‘

’کوئی ہمیں جواب دے گا کہ کیوں 2017 میں ہمارے خلاف سازش بنی گئی۔ کیوں ہمیں اقتدار سے نکالا گیا۔ وہ چہرے کون تھے۔ اس بارے میں قوم کو سوچنا چاہیے۔ جو لوگ 16 سو کے بل کو آج 18 ہزار کر کے چلے گئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں نے وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے کہا ہے اور وہ خود بھی انہی خطوط پر کام کر رہے ہیں کہ پاکستان کے مظلوم طبقے کو کس طرح آسودگی دی جائے گی۔ کیسے ان کے دکھ بانٹے جائیں۔‘

نواز شریف نے مزید بتایا کہ ’پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

انہوں نے اعلان کیا کہ ’پنجاب حکومت ایک سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف فراہم کرے گی۔ اس مقصد کے لیے 45 ارب روپے خرچ ہوں گے جو مختلف شعبوں کے ترقیاتی بجٹ سے حاصل کیے جائیں گے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.