کون سے نوٹ تبدیل کیے جائیں گے؟ اسٹیٹ بینک کے گورنر کا کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے متعلق اہم اعلان

image

"دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کروائی جائے گی۔ کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کروایا جائے گا جبکہ نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کروانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی"

یہ کہنا ہے اسٹیٹ بینک گورنر جمیل احمد کا جنھوں نے پچھلے دنوں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کیا.

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں۔ پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقل میں یہی استعمال ہوگی، نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، پلاسٹک کرنسی کے لیے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں گے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.