عمرے ویزے پر جعلسازی سے سعودی عرب جانے کی کوشش میں دو ملزمان گرفتار

image

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمرے کے ویزے کے نام پر جعلسازی کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے 2 مسافروں کوآف لوڈ کردیا، عمرہ ویزے پرجانے والے مسافروں نے جعلی سفری دستاویزات پرسینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی۔

سندھ: دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کیا۔

ملزمان کی شناخت اظہر مقصود اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق ملزمان عمرہ ویزے پرسعودی عرب جارہے تھے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے سینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی، ان کے سامان سینیگال کے ویزے برآمد کر لیے گئے۔

علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کارکنوں میں 5، 5 ہزار روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ 22 لاکھ کیعوض علی نامی ایجنٹ سے سینیگال کے ویزے حاصل کئے۔ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا جہاں اْن سے مزید تفتیش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.