سندھ: دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

image

پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے دہشتگردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے نجی اسکولوں کو مراسلہ لکھا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی ملاقات

رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کیلیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی جو فیصلہ کرے گی کون سے بچے مفت تعلیم کے مستحق ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائیگا اور 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.