غیرملکی تحائف کی نیلامی سے حاصل 22 کروڑ روپے کا دستاویزاتی ریکارڈ توشہ خانہ سے غائب ہونے کا انکشاف

image

اسلام آباد (زاہد گشکوری) غیرملکی تحائف کی نیلامی سے حاصل 22 کروڑ روپے کا دستاویزاتی ریکارڈ توشہ خانہ سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی، اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں حکومت کو معاملے کی جلد انکوائری کروانے کی سفارش کی گئی، مختلف وزرائے اعظم کیلئے تحائف خریدتے وقت توشہ خانہ کے قوانین نرم کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تحائف کی قیمتوں کا جائزہ لینے والی کمپنیوں کے پاس اشیاء کی قیمت کا جائزہ لینے کا کوئی تجربہ نہیں تھا،کمپنی کو ہیروں، سونے، گھڑیوں، زیورات، دستکاری وغیرہ کے جائزے کا تجربہ دیکھے بغیر منتخب کیا گیا۔

آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439ملین سود ادا کر دیا گیا، وزارت خزانہ

رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ حقائق جاننے کیلئے انکوائری کرائی جائے اور اختیارات کے بے قاعدہ اور غیر مجاز استعمال میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں 6کروڑ سے زائد اورسال 2018 میں 4 کروڑ 75لاکھ توشہ خانہ میں اکٹھے ہوئے، 2019 میں توشہ خانہ تحائف سے 10 کروڑ سے زائدکی رقم حاصل ہوئی۔ سال 2021 میں 40 لاکھ روپے توشہ خانہ تحائف سے اکٹھے کیے گئے، 2022ء میں توشہ خانہ تحائف کی قیمت کی مد میں 57 لاکھ روپے حاصل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم تحائف کی اصل قیمت کا جائزہ لیکر 2002 سے 2023 تک سرکاری خزانہ کے لئے حاصل کی گئی تھی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود 2002کے بعد کا ریکارڈ پبلک نہیں کیا جاسکا، تمام رسیدیں آڈٹ ٹیم کو پیش نہیں کی گئیں اورکئی سالوں کا ریکارڈ خفیہ بتا کر آڈٹ حکام کو دکھایا ہی نہیں گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.