آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439ملین سود ادا کر دیا گیا، وزارت خزانہ

image

وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439 ملین سود ادا کر دیا گیا،6.3ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض تین سے پانچ سال میں واپس کرنا ہے۔

گزشتہ روز سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے قرضوں اور سود کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری فنانس نے بریفنگ میں بتایاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا پروگرام 1958 میں کیا گیا، اب تک آئی ایم ایف سے 21260ملین ایس ڈی آر قرض لیا گیا، اسے واپس کرنے والا قرض 6369 ملین ایس ڈی آر رہ گیا ہے، 6.3ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض تین سے پانچ سال میں واپس کرنا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ اب تک آئی ایم ایف کو قرض پر کل 2439ملین سود ادا کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ٹوٹل 28پروگرام کیے گئے ہیں، 24فل ٹائم اور چار ون ٹائم پروگرام کیے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ 2008اور 2010کے پروگرام کا مکمل قرض واپس کر دیا گیا ہے، ان دونوں پروگرامز پر آئی ایم ایف کو 1.58فیصد سود دیا گیا، 2023کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر 5.09فیصد سود ہے۔

2008سے 2023کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ 6پروگرام کیے گئے۔کامل علی آغا نے پوچھا کہ اس سال آئی ایم ایف کو کتنی ادائیگیاں کرنی ہیں؟اس پر اسٹیٹ بینک حکام نے جواب دیا کہ یہ تفصیلات ابھی ہمارے پاس نہیں ہیں پتا کرکے بتا دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.