یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ افسوسناک اور ظالمانہ ہے، پیپلز پارٹی

image

پاکستان پیپلز پارٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ افسوسناک اور ظالمانہ ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ اور انتہائی افسوسناک ہے، ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر، بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 50 سال قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو سستی اشیا خوردونوش فراہم کرنے کے لیے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے اور موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے دی جانے والی 50ارب روپے کی سبسڈی بند کرتے ہوئے ملک بھر میں اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سیکریٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنےکے لیےکام جاری ہے۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.