شہزاد رائے نے عوام سے مدد طلب کر لی

image

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے عوام سے مدد طلب کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شہزاد رائے اور ’زندگی ٹرسٹ‘ کے اسکول کی طالبات ہاتھ جوڑے ہوئے نظر آئیں۔

ویڈیو میں شہزاد رائے نے اسکول کے ارد گرد کے علاقوں میں صفائی کی حالت پر بات کی۔

انہوں نے اسکول کی سابقہ حالت اور موجودہ بہتری کو بھی دکھایا، جہاں پہلے چرسیوں اور قبضہ مافیا کا راج تھا، وہاں اب اسکول کی بچیاں پڑھ رہی ہیں۔

شہزاد رائے نے کہا کہ اسکول کی 3 ہزار بچیاں اہلِ محلہ سے گزارش کر رہی ہیں کہ وہ اسکول میں کچرا نہ پھینکیں۔

انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکار نے عوام سے مشورہ مانگا کہ کس طرح اسکول کے اطراف میں صفائی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.