اسلام آباد: غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 469 ایپلیکیشنز بلاک

image

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسٹیک ہولڈر اداروں اور عوام کی شکایات کی بنیاد پر 469 ایپلی کیشنز (ایپس) کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بند کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جن ایپس کو بند کیا گیا اُن میں 345 اینڈرائیڈز اور 34 ایپل کی تھیں۔ ان ایپس کو اسلام مخالف مواد کی اشاعت، مخربِ اخلاق مواد اور دھوکہ دہی کے الزام کے تحت بند کیا گیا۔

ایپس بند کرنے کا یہ اقدام پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے سیکشن 37 کے تحت کیا گیا۔ اس آرٹیکل کے تحت پی ٹی اے کسی بھی مواد کو ملک کی سلامتی، امن عامہ اور شائستگی کے خلاف محسوس کیے جانے پر بلاک کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ پی ٹی اے نے بتا دیا

یہ سیکشن سائبر اسپیس میں کارروائی کی راہ ہموار کرتا ہے تاکہ دین کی عظمت کو برقرار رکھنے اور قومی سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے میں مدد ملے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 469 ایپس کو بلاک کرنے کا اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دین کی عظمت، قومی سلامتی اور اخلاقی معیارات کے تحفظ کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.