این اے 79 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار کامیاب قرار

image

گوجرانوالہ: قومی اسمبلی کی نشست این اے 79 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیاب ہو گئے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 79 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔ دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہو گئے۔

ذوالفقار بھنڈر 3023 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہوئے۔ دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار احسان اللہ ورک نے 92 ہزار 581 ووٹ لیے۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں نے تاریخی ہڑتال کر کے حکومت پر عدم اعتماد کر دیا، شیخ رشید

واضح رہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار بھنڈر نے 4 ہزار 388 ووٹوں سے شکست کھائی تھی۔

سیٹ جیتنے پر مسلم لیگی امیدوار کے حامیوں نے علاقے بھر میں جشن منایا۔ دوبارہ گنتی کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.