پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی؟ جانیے

image

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق حکومت فی الحال پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کی موجودہ شرحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر سے 2.30 ڈالرتک کمی ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.