ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان

image

اسلام آباد: ملک کے مختلف مقامات میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی بلوچستان، جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوبی سندھ اور مکران میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔ تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، کشمیر، خیبر پختونحوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 24 آئی پی پیز کو 10 سالوں میں 1200 ارب روپے سے زائد ادا کیے جانے کا انکشاف

سب سے زیادہ بارش کراچی قائد آباد میں 39 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن 24 ملی میٹر، کورنگی 18 ملی میٹر، نارتھ کراچی، ناظم آباد 17 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 16 ملی میٹر، فیصل بیس 15 ملی میٹر، مسرور بیس 13 ملی میٹر، گلشن معمار، ایم او ایس 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی ڈی ایچ اے 11 ملی میٹر، کیماڑی 9، گلشن اڈا 5، گڈاپ 4، سکھر 23، روہڑی 22، ٹھٹھہ 20، موہنجوداڑو 19، خیرپور 17، جیکب آباد 3، ٹھٹھہ، بدین 2، کالام 25، مالم جبہ 10، سیدو شریف 9، پٹن 5، بالاکوٹ 2، تخت بھائی، چراٹ، میر کھانی ایک، خضدار 16، سبی 11، اورماڑہ 7، کوئٹہ (سمنگلی، سٹی 6)،پسنی 2، گو پس 11، گلگت 2، گڑھی دوپٹہ 6، اٹک 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر 3، رحیم یار خان 2 اور خانیوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.