کارساز حادثہ، فریقین میں معاملات طے، ملزمہ نتاشہ کو معافی مل گئی

image

کارساز ٹریفک حادثے میں متاثرہ فیملی نے ملزمہ نتاشہ کو معاف کردیا، ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دیت کے طور پر ادا کر دی گئی۔

کراچی میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے کارساز حادثے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نتاشا دانش کی فیملی اور جاں بحق باپ، بیٹی کے اہل خانہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

کارساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات نہیں دی جا رہیں ، خبریں غلط ہیں ، جیل حکام

جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثاء نے حلف نامے تیار کروا لیے۔ حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے۔

متاثرہ خاندان کے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کے ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا۔ این او سی حادثے میں جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا۔

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نتاشا کے خاندان کی جانب سے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دیت کے طور پر ادا کر دی گئی۔

خیال رہے کہ 20 اگست کو کراچے کے علاقے کارساز پر خاتون ڈرائیور نتاشہ نے تیز رفتار گاڑی سے کئی موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا تھا۔ واقعے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی جبکہ ایک باپ اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.