سپریم کورٹ فیصلے کی مطابق توشہ خانہ 2، القادر ٹرسٹ کیس ختم ہیں، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس آج ختم ہوگیا القادر ٹرسٹ کیس بھی ختم سمجھیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دوران سماعت عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرا نقصان ہوتا ہے تو ہونے دیں ملک کا فائدہ ہونا چاہیے۔

توشہ خانہ 2 کیس عملا آج ختم ہو گیا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس بھی ختم ہی سمجھیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کیونکہ نئے قانون میں لکھا ہے کابینہ کے فیصلے کو استثنی حاصل ہے۔ پراسیکیویشن نے خود تسلیم عمران خان نے اس کیس میں ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔

سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق اب دونوں کیسز ختم ہیں۔ القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا۔ بشری بی بی کا نام تو توشہ خانہ فہرست میں تھا ہی نہیں۔ صرف عمران خان کو دباؤ میں ڈالنے کے لیے ان کا نام شامل کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں،3رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب قانون بالکل واضح ہو گیا ہے۔ کابینہ فیصلے کا کیس نیب میں نہیں چل سکتا، ہم پارلیمنٹ میں موجود ہیں بے شک وہاں مشکوک لوگ بیٹھے ہیں۔ بلوچستان کے مسئلے پر بات چیت اور پارلیمنٹ کا اجلاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمارا وفد حکومتی وفد سے ملا ہے۔ رانا ثنا اللہ اور حنیف عباسی سے میری اور اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے، حکومت کو تجویز دی ہے کہ بلوچستان معاملے پر عسکری قیادت پارلیمنٹ کو بریفنگ دے۔

بلوچستان مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، اگر کسی کے خلاف کوئی چیز ہے تو قانون کے مطابق فیصلہ ہوناچاہیے۔ آٹھ ستمبر کو ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، جبری گمشدگیوں، لاقانونیت اور عمران خان کی رہائی کے لیے یہ جلسہ ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.