برطانیہ میں شوٹنگ چیمپئن شپ، تین گولڈ سمیت 11 تمغے پاکستان کے نام

image

برطانیہ میں ہونے والی شوٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے تین گولڈ، چار سلور اور چار کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ ( 3 سے 8 ستمبر) برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز میں منقعد کی گئی۔ شوٹنگ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں  نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ  کے دوران پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

مختلف چیلنجز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

 گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل تھے۔ ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے متعدد انعام جیتے

پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں تین پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.