ایشین چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی میچ 2-2 گول سے برابر

image

ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کا دوسرا میچ تھا۔ گذشتہ روز ملایئشیا کے ساتھ ہونے والا پاکستان کا پہلا میچ بھی دو دو گول سے برابر ہو گیا تھا۔

جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے میچ میں دونوں گول حنان شاہد نے کیے، اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں ایک گول کر کے برتری حاصل کر لی جو تیسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔ پاکستان کی ٹیم تیسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کر سکی اور ایک گول سے ہار رہی تھی۔

تاہم چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے شاندار واپسی کی، حنان شاہد نے دو تیز گول سکور کیے۔

لیکن اس سے پہلے کہ میچ ختم ہوتا، کوریا نے ایک اور گول کر کے کھیل برابر کر دیا۔

پاکستان اب تک چیمپئنز ٹرافی میں کوئی فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

پاکستان کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول

پاکستان بمقابلہ ملائیشیا۔ برابر

پاکستان بمقابلہ جنوبی کوریا - برابر

پاکستان بمقابلہ جاپان - 11 ستمبر

پاکستان بمقابلہ چین - 12 ستمبر

پاکستان بمقابلہ انڈیا - 14 ستمبر

ہاکی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا آٹھواں ایڈیشن اتوار کو چین کے اندرونی منگولیا کے شہر ہولن بئیر میں موقی ہاکی ٹریننگ بیس پر شروع ہوا۔

2023 میں چنئی میں ریکارڈ چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کے بعد انڈیا دفاعی چیمپئن ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 8 ستمبر کو ہوا تھا۔ اس سے پہلے کہ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں، اس میں شامل چھ ٹیمیں ایک دوسرے سے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلیں گی۔

سیمی فائنلز 16 ستمبر کو شیڈول ہیں جبکہ تیسری پوزیشن کا پلے آف میچ اور فائنل 17 ستمبر کو ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.