بال بہت زیادہ مرجھا رہے ہیں؟ جانیں بالوں کو پھر سے ریشمی اور چمکدار بنانے کے 5 بہترین گھریلو نسخے

image

خوبصورت اور صحتمند بال ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن آج کل فضائی ماحول، غیر مناسب غذا اور کیمیکلز سے بنی اشیا کے استعمال سے بال نہ صف بے رونق اور مرجھا گئے ہیں بلکہ انہوں نے اپنی اصل چمک بھی کھو دی ہے۔

لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہم یہاں کچھ آسان اور مؤثر نسخے آپ کو بتائیں گے، جو آپ کے بالوں کو پھر سے خوبصورت اور چمکدار بنا دیں گے۔

ریشمی اور چمکدار بالوں کے لیئے 5 بہترین نسخے۔

ناریل کا دودھ اور تیل:

ناریل کے تیل سے ہفتے میں دو بار مساج کریں، اس سے بال نرم اور چمکدار ہو جائیں گے۔ اسکے علاوہ روکھے بالوں کو موسچرائز کرنے کیلیئے گھر پرہی کنڈیشنر بنائیں، جس کے لیئے ناریل کا دودھ چوتھائی ٹِن لیں اور بالوں پرلگا لیں لیکن جڑوں تک دودھ نہ جائے۔ اسکے بعد بالوں کو چند منٹ تک اسی طرح رہنے دیں اور پھر اچھے شیمپو سے نہا لیں۔

انڈے کا ماسک:

انڈے کی سفیدی بھی بالوں کو مضبوط اور چمکدار بناتی ہے۔ اسلیئے انڈے کو ہفتے میں ایک بار ضرور اپنے بالوں پر لگائیں اور آدھا گھنٹے بعد شیمپو کرلیں۔

دہی اور زیتون کا ماسک:

کھارے پانی کی وجہ سے بال کُھردُرے ہوجاتے ہیں اور ان میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔ جس کے لئے زیتون کے تیل کا ایک چمچہ لے کر اسے دہی کے 2 چمچوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس نسخے سے بالوں کی قدرتی چمک واپس آجائے گی۔ اسکے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ بالوں کے لئے قدرتی صفائی کا کام کرتا ہے جسے مہینے میں ایک بار استعمال کرنا چاہیئے۔

آلو کا رس:

آلو کے رس سے سر کی مالش کریں، یہ بالوں کی بڑھانے میں مددگار ہے اور ساتھ ہی بالوں کے روکھے پن کو ختم کر کے اس کو چمکدار بھی بناتا ہے۔

سیب اور لیموں:

بالوں کی خشکی ختم کرنے اور انہیں چمکدار بنانے کے لئے ایک چمچ سیب کا جوس لے کر اس میں 2 چمچ لیموں کا رس ملائیں اور شیمپو کرنے کے بعد اسے بالوں پر لگا کے 1 منٹ بعد سر دھو لیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.