آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

image

اگست کے دوران ملک میں آٹے کی قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی جوجولائی کے مقابلے میں 5فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 34.61فیصدکم ہے۔

علی امین گنڈا پور کیساتھ کھڑا ہوں،معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں، عمران خان

جولائی میں ملک میں 20کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت1943.45روپے اورگزشتہ سال اگست میں 2823.53روپے تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اگست میں اسلام آباد میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1928.74روپے، راولپنڈی 1919.59روپے، گوجرانوالہ 1772.40روپے، سیالکوٹ 1811.55روپے، لاہور 1755.62روپے ریکارڈ کی گئی ۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائیگا

اسی طرح فیصل آباد1621.93روپے، سرگودھا 1865.45روپے، ملتان 1694.37روپے، بہاولپور1830.99روپے، کراچی 1994.82روپے، حیدرآباد1997.79روپے، سکھر1775.30 روپے، لاڑکانہ 1859.35روپے، پشاور1785.43روپے، بنوں 1779.20روپے ،کوئٹہ 2031.46روپے، اورخضدار میں 2023.16روپے ریکارڈکی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.