تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا، مصدق ملک

image

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ ڈالر قیمت مستحکم ہو چکی تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصدق ملک نے اظہار خیا ل  کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس او نے پی آئی اے 29.4ارب روپے لینے ہیں،تیل بند کردیں گے تو پی آئی اے کی سروسز بند ہو جائیں گی،بھاری رقم کے باوجود ہم ان کو تیل فراہم کررہے ہیں،امید ہے اس سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔

حکومت ہوش کے ناخن لے،پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا،شاہ محمود قریشی

مصدق ملک نے کہاکہ ڈالر قیمت مستحکم ہو چکی تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا، بینکوں کو سود کی مد میں بھی رقم ادا کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کسی بھی ملک سے پاکستان کو رعایتی نرخ پر تیل فراہم نہیں کیا جارہا۔

وزیرپیٹرولیم کا کہناتھا کہ پیٹرول کی قیمت کا 2چیزوں سے تعین ہوتا ہے،ہمیں تیل بین الاقوامی قیمت پر ملتا ہے،کویت کے ساتھ ہماری ایک ڈیل ہے، سعودی عرب سے گہرے تعلقات ہیں، سہولیات لیتے رہتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارے گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے،گھروں میں جو گیس دے رہے ہیں اس میں بھی کمی آ رہی ہے،جو نئی گیس تلاش کرتے ہیں وہ پائپ لائن میں نہیں ڈالی جا سکتی۔

نواز شریف کے قریبی ساتھی جاوید عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ گیس جس قیمت پر مل رہی ہے وہ کوئی خریدنے کو تیار نہیں،ہمارے پاس ایل این جی ضرورت سے زائد ہے،نئے گیس کنکشنز پر پابندی لگی ہوئی ہے،نئے کنکشنز ایل این جی گیس کے دیئے جارہے ہیں، قدرتی گیس کے نہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.