بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے، فیصل واوڈا

image

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو جلسہ نہیں ہو گا کیونکہ وہ جلسہ کر ہی نہیں سکتے۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل فیض سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے۔ ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے اور مراد سعید وہ طوتا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس، جے آئی ٹی نے عمران خان کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا

فیصل واوڈا نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل فیض اور گنڈاپور کی گفتگو سامنے آچکی ہے۔ گنڈاپور کے خلاف پرچہ ہوچکا ہے اور کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چار پانچ دن میں باہر سے اچھی خبر آئے گی اور جیل توڑنے کی بات کرنے والے زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے۔ علیمہ خان اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں تاہم پی ٹی آئی کے سارے لوگ اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ علی امین کو گرفتاریوں پر بات کرنا چاہیے تھی۔ بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی اور کبھی کوئی بیان دیتے ہیں۔ کبھی گنڈاپور کی بات سے لاعلم اور کبھی حمایت کرتے ہیں۔ پہلے گنڈاپور نے کہا کسی کا باپ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کرسکتا۔ اب کہہ رہے ہیں کسی کا باپ ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.