بنگلہ دیشی کرکٹر مہدی حسن نے پاکستان کے خلاف سیریز کی انعامی رقم کس کو دے دی؟

image
بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے ہیرو مہدی حسن میراز نے ’پلیر آف دے میچ‘ کی انعامی رقم حسینہ واجد حکومت کے خلاف طلبہ تحریک کے دوران مارے گئے رکشہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو دے دی۔

بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو ’وائٹ واش‘ کرکے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی 10 وکٹوں سے فتح پاکستان کے خلاف بنگال ٹائیگرز کی کرکٹ تاریخ کی پہلی فتح تھی۔  

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

مہدی حسن میراز اس سیریز کے ہیرو تھے جنہوں نے سیریز میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ’پلیئر آف دے سیریز‘ کے حقدار ٹھہرے۔

مہدی حسن میراز نے اپنا ’مین آف دی سیریز‘ ایوارڈ حسینہ واجد حکومت کے خلاف کامیاب طلبہ تحریک کے دوران مارے جانے والے افراد کے نام کیا تھا۔

’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مجھے ملک سے باہر ٹیسٹ سیریز میں ’مین آف دی سیریز‘ ایوارڈ ملا ہے۔ آپ کو پتہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں مسائل رہے ہیں۔ میں اس ایوارڈ کو طلبہ کی حالیہ تحریک کے دوران شہید ہونے والوں کے نام کرتا ہوں۔ اس دوران ایک رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا جو بعد میں چل بسے تھے۔ میں اس ایوارڈ کی انعامی رقم کو ان کے خاندان کو گفٹ کرنا چاہتا ہوں۔‘

مہدی حسن  میراز نے اب اپنے وعدے کے مطابق انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کے خاندان کے حوالے کی۔

 میچ جیتنے کے بعد گفتگو میں مہدی حسین میراز نے کہا تھا کہ ’میں آج بہت خوش ہوں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میں ملک سے باہر ’مین آف دی سیریز‘ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوا ہوں۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنا بڑا مشکل تھا لیکن میں نے سٹرائیک روٹیٹ کرنے کی کوشش کی اور دوسرے اینڈ پر کھڑے بیٹسمین کو سپورٹ کیا۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.